counter easy hit

ڈاکٹر عاصم کو علاج فراہم کرنیکی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری

Asim issues detailed verdict on the therapeutic application provider

Asim issues detailed verdict on the therapeutic application provider

علاج میں تاخیر ناقابل تلافی نقصان کا باعث بن سکتی ہے، ڈاکٹر عاصم کی ہفتے میں دو بار ہائیڈروتھراپی کرائی جائے: عدالت

کراچی (یس اردو نیوز) احتساب عدالت کراچی نے ڈاکٹر عاصم کو علاج فراہم کرنے کی درخواست پر تفصیلی اور تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی ہفتے میں دو بار ہائیڈروتھراپی کرائی جائے۔ مریض کو ہائیڈروتھراپی کے لئے ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال لے جایا جائے اور ہائیڈرو تھراپی کے بعد فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا جائے۔
فیصلے میں تحریر کیا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ کے مطابق مریض کو کمر کے نچلے حصے میں شدید درد اور تکلیف ہے۔ علاج میں مزید تاخیر کسی ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہو سکتی ہے۔ سرجری ممکن نہ ہونے کی صورت میں فی الحال ہائیڈروتھراپی کرانا ضروری ہے۔
ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال کے علاوہ کسی بھی ہسپتال میں یہ سہولت موجود نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website