counter easy hit

آصفہ ہاشمی، ناصرہ خان، شہلا رضوی اور انکے گروپ نے پیرس کے علاقے لاکورنیوو میں ایک عید میلے کا اہتمام کیا

فرانس (ممتاز ملک) آصفہ ہاشمی، ناصرہ خان، شہلا رضوی اور انکے گروپ نے پیرس کے علاقے لاکورنیوو میں ایک عید میلے کا اہتمام کیا . جس میں پاکستانی ،انڈین، موریشین ،عرب اور یورپین خواتین نے بھی شرکت کی . اور کھانے پینے ، ملبوسات ،جیولری، میرج بیورو ،بیگز ،چنا چاٹ ،مٹھائی ، دہی بڑے ،گول گپے،پکوڑے سموسے اور بہت سے دوسرے لوازمات کے سٹالز لگائے گئے۔ چھوٹا سا سٹیج پروگرام بھی تیار کیا گیاجس میں نور نے تلاوت کلام پاک پیش کی ممتاز ملک نے نعت رسول پاک پیش کی . طاہرہ سحر نےبچوں کا ایک خاکہ پیش کیا . خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے اس میلے میں شرکت کی اور اس میں لگائے گئے سٹالز میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا . اور ایسے پروگرامز کو دوسری کمیونٹیز کے ساتھ مل کر کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی . اور میڈیا کے ساتھیوں کا اسے بھرپور کوریج دینے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

Eid Festival Paris

Eid Festival Paris

Eid Festival Paris

Eid Festival Paris

Eid Festival Paris

Eid Festival Paris