yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

آصف زرادری کا نواز شریف سے مذاکرات کا عندیہ

Web Editor May 18, 2018 1 min read
Asif Zaradri calls for Nawaz Sharif to negotiate
Share this:

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی ٹی آئی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے موقف میں نرمی کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے وزیراعظم نوازشریف سے بات چیت کا امکان ظاہر کردیا۔

Asif Zaradri calls for Nawaz Sharif to negotiateآصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف اپنے ذرائع آمدن ظاہر کردیں تو ان سے مذاکرات کیے جاسکتے ہیں۔ لاہور میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما عزیزالرحمٰن کی جانب سے منعقدہ افطار عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شریف قیادت سے مذاکرات ہوسکتے ہیں لیکن پہلے انہیں یہ بتانا ہوگا کہ جب ان کا خاندان تقسیم کے بعد خالی ہاتھ پاکستان آیا تھا تو انہوں نے یہ اثاثے کیسے بنائے، جب وہ ہجرت کر کے آئے تو اپنے ہمراہ کیا لائے تھے اور اب ان کے پاس کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آصف علی زرداری، نواز شریف کی جانب سے جمہوریت کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لیے مل کر بیٹھنے کی تمام کوششوں کو نظر انداز کرتے رہے ہیں۔ آصف علی زرداری نے الزام لگایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 30 سال تک اسٹیبلشمنٹ سے ساز باز کرتی رہی اور اب جب کہ نوازشریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے تو انہوں نے اسٹیبلشمنٹ مخالف رویہ اپنا لیا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے چھانگا مانگا کی سیاست متعارف کروائی۔ خیال رہے چھانگا مانگا سیاست سے آصف علی زرداری کی مراد 80 اور 90 کی دہائی میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ طاقت حاصل کرنے کے شوق میں نواز شریف اپنے ملک سے وفادار رہنا بھی بھول گئے، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان طاقت کے حصول میں ملک کو دھوکا دیتے ہیں، ’ملک، اقتدار سے کہیں زیادہ اہم ہے‘۔ اس موقع پر آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کیس دوبارہ کھولنے کا صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کے فیصلے سے منسلک ہے، اس ضمن میں سپریم کورٹ پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کا ترجیحی بنیادوں پر فیصلہ سنائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کیس دوبارہ شروع کیے جانے کا مقصد کسی کو سزا دلوانا نہیں بلکہ قصور وار کو ماضی کی غلطیاں یاد کرانا اور انہیں معاف کرنا ہے کیونکہ جو اس میں ملوث تھے وہ پہلے ہی اس دنیا سے کوچ کرچکے ہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Flights, flights delayed at the PIA online system at the Nevaslamabad airport
Previous Post نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے آن لائن سسٹم میں خرابی،پروازیں تاخیر کا شکار
Next Post ہر بھجن سنگھ کی بھارتی بورڈ پر سخت تنقید
Harjej Singh's criticism on Indian board

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.