counter easy hit

گزشتہ 10 سال میں 70 گنا اثاثے بنانے اورعوام کوغربت کی لکیر کے نیچے رکھنے والے شریف مافیا پرغداری کا مقدمہ قائم ہونا چاہیے، آصف چوہدری

گزشتہ 10 سال میں 70 گنا اثاثے بنانے اورعوام کوغربت کی لکیر کے نیچے رکھنے والے شریف مافیا پرغداری کا مقدمہ قائم ہونا چاہیے، آصف چوہدری

پیرس/اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نومنتخب ایڈیشنل سیکرٹری جنرل آصف چوہدری نے پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دس سال میں جن شریف مافیا نے 70 گنا  اثاثوں میں اضافہ کیا اسی دوران پنجاب کے عوام خط غربت کے نیچے سسکتے رہے، آشیانہ سکیم اور سستی روٹی سستا آٹا جیسے منصوبے غریب عوام کو لائنوں میں لگانے کیلئے بنتے رہے مگر حقیقی سرمایہ اثاثے بنانے میں استعمال ہوتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے ظالم وجابر آل ِ شریفہ کیخلاف غداری کا مقدمہ قائم ہونا چاہیے۔ ان لوگوں نے سیلاب اورزلزلہ زدگان کیلئے آنے والی امداد کو بھی منی لانڈرنگ نیٹ ورکس کیلئے استعمال کیا۔ یہ عوام پاکستان کیساتھ ظلم وجبر کی داستان تھی جو وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں انجام کوپہنچی ۔ انشااللہ آلِ شریفہ مزید بے نقاب ہوگی۔ ان لوگوں نے تیس سال پاکستان کو غربت کی گہری کھائی میں دھکیلا اور اپنے اثاثوں میں بے پناہ اضافہ کیا ۔اب ان کا یوم حساب آچکا ہے انشااللہ پاکستان درست ہاتھوں میں ہے اور اب ترقی کی راہ پر گامزن رہیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ان کا انتخاب کرنے پر پارٹی راہنمائوں اور کارکنان کا بے حد مشکور ہوں۔ جنہوں نے اس ذمہ داری کیلئے چنا انشااللہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صرف اورصرف جذبہ تعمیر کیساتھ آگے بڑھیں گے۔

 

ASIF CH, EDITIONAL, SECRETARY, GENERAL, PTI, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website