counter easy hit

وزیراعظم عظیم مقصد کو ثابت قدمی کیساتھ لیکرآگے بڑھ رہے ہیں، نفی سیاست اپنی موت آپ مر رہی ہے، چوہدری اعجاز جٹ

وزیراعظم عظیم مقصد کو ثابت قدمی کیساتھ لیکرآگے بڑھ رہے ہیں، نفی سیاست اپنی موت آپ مر رہی ہے، چوہدری اعجاز جٹ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نو منتخب سیکرٹری جنرل چوہدری اعجاز جٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی سیاست کے مخلص ترین لیڈر ہیں جو انتہائی عظیم مقصد کو تمام ترمشکلات کے ساتھ پوری ایمانداری اورثابت قدمی کیساتھ لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گلے سڑے سسٹم نے ہم سے کھوٹے کھرے کی پہچان چھین لی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے تمام نظام کو شکست دینے کیلئے بہت بڑے مقصد کو لے کر جدوجہد شروع کی اورالحمد للہ انھیں کامیابی ہورہی ہے۔ منفی سوچ ختم ہورہی ہے اور سیاست میں منفی کردار اپنی آخری کوششیں کر رہے ہیں انشااللہ تمام منفی اور کرپٹ کردارسے سیاسی نظام کو پاک کر کے سسٹم اجلے اور شاندار قابل لوگوں کے حوالے ہوگا۔

بطور جنرل سیکرٹری تحریک انصاف فرانس کو وزیراعظم کے وژن اور ان کے عظیم اصولوں کے تحت ڈھالنے کیلئے اپنی جان لڑادیں گے تحریک انصاف فرانس کا ہر کارکن اور ہر لیڈر وزیراعظم عمران خان کی ذات پر مکمل اعتماد اور بھروسہ رکھتا ہے اور انشااللہ اسے قائم رکھے گا۔

 

 

CH EJAZ JUTT, SEC, GEN, PTI, FRANCE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website