counter easy hit

نواز شریف مجھ سے ملاقات کیلئے گھر آنا چاہتے تھے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (یس ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف ان سے ملاقات کے لیے گھر آنا چاہتے تھے، ایک شخص وزیراعظم کے بارے میں پیغام لایا تھا۔ اسلام آباد میں دھرنے کےشرکاء سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کل سب کا شک دور ہو جانا چاہیے تھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ گئی ہے، ہمارے قافلوں کو روکنے کیلئے فضل الرحمان کو استعمال کیا گیا

نواز شریف، آپ دیکھیں گے کہ تحریک انصاف سڑکیں کیسے بند کرتی ہے، پولیس لوگوں کو ڈرانے کیلئے گھروں کو گئی، میں تقریر ختم کر رہا تھا تو لوگ ابھی آ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول نے بھی لوگ تو اکٹھے کرلیے تھے، مگر یہاں لوگوں کا جنون تھا، مجھے ایک جاگی ہوئی قوم کی شکلیں نظر آ رہی تھیں۔ انہوں نے آصف زرداری کو مخاطب کرکے کہا کہ عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ کون بھیڑیا ہے، میں آصف زرداری کے لیے بھیڑیا ہی ہوں۔