counter easy hit

گوجرانوالا:ڈاکوؤوں کے ہاتھوں لٹنے والے پولیس اہلکار گرفتار

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالا (یس ڈیسک) گوجرانوالا میں ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹنے والے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں غفلت اور بزدلی کے مقدمے میں 14 روز کے ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے۔

ڈاکوئوں کے ہاتھوں لُٹنے والے اہل کاروں سیلمان اور عبدالرئوف پر غفلت، بزدلی اور پولیس آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ان اہلکاروں سے سیٹلایٹ ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر سرکاری اسلحہ چھین لیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں اہلکاروں 14 روز کے لیے جیل بھجوا دیا ہے۔ دوسری طرف سی پی او گوجرانوالا نے دونوں اہلکاروں کو معطل کرکے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔