پاکستان ایران کو شکست دیکر ایشین جونئیر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا، جہاں پاکستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا۔

Asian Junior Championships, Pakistan reached the semi-finals
ہانگ کانگ میں جاری ٹیم چیمپئن شپ کے آخری راؤنڈ میچ میں پاکستان کے عباس زیب نے مجتبی کافیلی کو گیارہ چار، گیارہ نو اور گیارہ آٹھ سے شکست دیکر ایک صفر کی برتری دلادی۔ دوسرے میچ میں پاکستان کے مہران جاوید نے ایران کے علی رضا شامیلی کو پندرہ گیارہ، چھ گیارہ، گیارہ تین اور گیارہ پانچ سے شکست دیکر پاکستان کو سیمی فائنل میںلے گئے۔ سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کل ملائیشیا سے ہوگا۔








