counter easy hit

ایشین ہاکی سیمی فائنل، پاکستان آج ملائیشیا کا مقابلہ کرے گا

Asian Hockey semi-final, Pakistan will compete in Malaysia

Asian Hockey semi-final, Pakistan will compete in Malaysia

ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم ہفتے کو سیمی فائنل میں میزبان ملائیشیا کے ساتھ سخت مقابلے کا سامنا کرے گی، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہی ہے، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ملائیشیا میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ چار ٹیموں دفاعی چیمپئن پاکستان، ملائیشیا، بھارت اور کوریا نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی ٹیم ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے سے دو فتوحات کی دوری پر ہے لیکن سیمی فائنل میں اسے سخت حریف ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہے، ملائیشیا نے اس سے قبل پول میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی۔

پاکستان کا ایک بار پھر روایتی حریف بھارت سے مقابلہ متوقع ہے، اگر دونوں ٹیمیں سیمی فائنلز جیت گئیں تو پھر 30 اکتوبر کو فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارتی ٹیم بھی اس سے قبل پول میچ میں پاکستان کو زیر کر چکی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان فرید احمد نے جمعے کو کوانٹن ملائیشیا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیمی فائنل میں ملائیشیا کو آ سان نہیں لیں گے، رائونڈ میچ میں شکست کے دبائو میں نہیں آ ئیں گے، ملائیشیا کو ہوم ایڈوانٹیج حاصل ہوگا ،ابتدائی میچوں میں ناکامی کےبعد کھلاڑی اپنی فارم میں آ چکے ہیں اور وہ فائنل جیتنے کے لئے بے تاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ فائنل میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ اور ہم اس کو ہرا کر اپنے اعزاز کا دفاع کریں ، انہوں نے کہا ٹورنامنٹ سے ہمیں بہت سیکھنے کا موقع ملا ہے، کھلاڑیوں کو مستقبل میں اپنی کار کردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website