yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ایشین ہاکی فیڈریشن کی ڈھاکا میں پاک بھارت ہاکی سیریز کی تجویز

MH Kazmi August 23, 2017August 23, 2017 1 min read
Asian hockey Federation proposes Pak-India Hockey series in Dhaka
Share this:

لاہور: ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہاکی میچز نیوٹرل مقام پر کرانے کیلیے میدان میں آ گئی۔

Asian hockey Federation proposes Pak-India Hockey series in Dhaka
Asian hockey Federation proposes Pak-India Hockey series in Dhaka

پاکستان اور بھارت کے درمیان جب بھی حالات کشیدہ ہوتے ہیں تو دوسرے شعبوں کی طرح اس کا منفی اثر دونوں ملکوں کے کھیلوں پر بھی پڑتا ہے، پی ایچ ایف کی بھرپورکوششوں کے باوجود گزشتہ ایک عشرہ سے دونوں ملکوں کے درمیان ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ہاکی سیریز طے نہیں ہو سکی ہے۔ ایشین ہاکی فیڈریشن بھی سمجھتی ہے کہ موجودہ حالات میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہاکی مقابلے پاکستان یا بھارت میں ہونے کا امکان کم ہی ہے اس لیے حکام نے روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کروانے کی آپشن پرغور شروع کر دیا ہے۔

ڈھاکا میں ایشیا کپ کے حوالے سے ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طیب اکرام کا کہنا ہے کہ ہماری تنظیم روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے ڈھاکا میں کروانے کے آپشن پر غورکررہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کا چارج سنبھالا تو میرا مقصد ایشیا کپ کو دوبارہ ڈھاکا میں واپس لانا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ بنگلادیش طویل عرصہ کے بعد ایشیائی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ بنگلادیش نے آخری بار 1985ء میں ایشیا کپ کی میزبانی کے فرائض انجام دیے تھے۔ ایشیا کپ کا دسواں ایڈیشن ڈھاکا میں11تا22 اکتوبر تک شیڈول ہے، ایونٹ میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں میزبان بنگلہ دیش، چین، بھارت، جاپان، کوریا، ملائیشیا، اومان اور پاکستان شریک ہوں گی۔ شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 11 اکتوبر کو بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلا جائیگا، اسی روز پاکستان کی ٹیم میزبان بنگلادیش کیخلاف میدان میں اترے گی۔

بنگلادیش اس وقت عالمی رینکنگ میں 278 پوائنٹس کیساتھ 34ویں نمبر پر ہے۔ بنگلادیش کی ٹیم اب تک کھیلے گئے ایشیا کپ کے 9 ایڈیشنز میں ایک بار پھر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں رہی تاہم ایشین ہاکی فیڈریشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو امید ہے کہ بنگال ٹائیگرز دنیا کی ٹاپ ٹیموں میں آنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بنگال ٹائیگرزمیں دنیا کی ٹاپ ٹیم بننے کے تمام لوازمات موجود ہیں اور بنگال ٹائیگرز نے اسی طرح محنت کا سلسلہ جاری رکھا تو وہ بڑی ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشیا کپ کا آغاز 1982میں ہوا، ابتدائی ٹائٹل پاکستان کے نام رہا، گرین شرٹس نے 1985 اور1989میں بھی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تاہم گزشتہ 28 سال سے پاکستانی ٹیم اس اعزاز سے محروم ہے۔ بھارت کو 2 بار ایشیا کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، بلو شرٹس نے یہ اعزازات 2003 اور2007میں حاصل کیے، کوریا کو سب سے زیادہ 4 بار چیمپئن رہنے کا اعزاز حاصل ہے، اس نے یہ اعزاز 1993،1999، 2009 اور 2013 میں حاصل کیے تھے۔

ایک سوال پر طیب اکرام کا کہنا تھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ مولانا بھاشانی ہاکی اسٹیڈیم کی مصنوعی روشنیوں میں نہ صرف ایشیا کپ کے ایونٹ کو چار چاند لگیں گے بلکہ شائقین کو بھی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ بنگلادیش نے مولانا بھاشانی ہاکی سٹیڈیم میں 10کروڑ ٹکا کی مالیت سے فلڈ لائٹس کا انتظام کیا ہے۔ اس موقع پر بنگلادیش ہاکی فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل ابواسرار کا کہنا تھا کہ32سال کے طویل عرصہ کے بعد ایشیا کپ کی میزبانی کرنے کی بہت زیادہ خوشی ہے، مہمان ٹیموں کے انتطامات میں کسی طرح کی کوئی کسر روا نہیں رکھی جائے گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Almost 38 years have been affecting the negative effects of Afghanistan، Pakistan
Previous Post 38 سال سے غیرمستحکم افغانستان کے منفی اثرات بھگت رہے ہیں، پاکستان
Next Post نیوزی لینڈ کے 100 سالہ سابق کرکٹر چل بسے
New Zealand's 100-year-old former cricketer was passed away

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.