counter easy hit

ایشیا کپ، بھارت اور یو اے ای آج مدمقابل ہوں گے

Asia, India and the UAE

Asia, India and the UAE

دھونی الیون پہلے ہی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے، دونوں ٹیموں کا یہ آخری لیگ میچ ہے
میرپور (یس اُردو) ایشیا کپ کا نواں میچ آج میرپور میں بھارت اور یو اے ای کے درمیان کھیلا جائے گا ، دھونی الیون پہلے ہی ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا چکی ہے ۔آج شام ساڑھے چھ بجے میرپور کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میدان سجے گا ، دونوں ٹیموں کا یہ آخری لیگ میچ ہے ۔بھارت اپنے تینوں میچز جیت کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکا ہے، دوسری جانب یواے ای حریف ٹیموں کے خلاف اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی ، عاقب جاوید کی ٹیم تینوں میچز ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے ۔