yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

روزہ عاشورہ کی فضیلت

Yes 1 Webmaster October 21, 2015 1 min read
Muharram ul Haram
Share this:
Muharram ul Haram
Muharram ul Haram

تحریر: رانا اعجاز حسین
محرم الحرام اسلامی کیلنڈر کا پہلا مہینہ ہے، لغوی اعتبار سے محرم الحرام کے معنی عزت، عظمت اوربزرگی اورحرمت والا مہینہ ہے۔ محرم الحرام کی دسویں تاریخ کانام” یوم عاشورہ ” قبل اسلام سے ہی چلا آ رہا ہے۔ لغت کی کتابوں میں یہ نام چار انداز سے ملتا ہے۔ عشوریٰ، عاشور، عاشورائ، عاشوریٰ، لیکن اردو میں لکھی گئی کتب میں اکثر جگہ ” عاشورہ” لکھا جاتا ہے۔ اس دن کو یہ نام یوم عاشوراء اس لئے دیا گیا کہ اس تاریخ کو بہت سے اہم واقعات پیش آئے۔

چنانچہ کئی دسویں تاریخیں جمع ہونے کی بناء پر اس کا نام ” یوم عاشورہ ” ہو گیا۔
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا ”خصائل نبوی شرح شمائل ترمذی” صفحہ 180 میں لکھتے ہیں کہ ”عاشوراء کو حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی تھی’ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی جودی پہاڑ کے کنارے پر ٹھہری تھی’ حضرت موسی علیہ السلام کو فرعون سے نجات ملی تھی’ اور فرعون غرق ہوا تھا’ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت ہوئی’ اور اسی دن آسمان پر اٹھائے گئے، اسی دن حضرت یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے نجات ملی اور اسی دن ان کی امت کا قصور معاف ہوا’ حضرت یوسف علیہ السلام کنعان کے کنویں سے نکالے گئے’ اور حضرت حضرت یعقوب علیہ السلام مشہور مرض سے صحت یاب ہوئے’ حضرت ادریس علیہ السلام آسمان پر اٹھائے گئے’ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ولادت ہوئی اور اس روز حضرت سلیمان علیہ السلام کو ملک عطا ء ہوا، اسی روز حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم مدینہ تشریف لائے’ تو یہودیوں کو عاشوراء کے دن روزہ رکھتے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے ان سے پوچھا تم اس دن کیساروزہ رکھتے ہو۔ یہودیوں نے کہا یہ بڑی عظمت والا دن ہے’ اس روز خدا نے موسیٰ اور ان کی قوم کو نجات دی’ فرعون اور اس کی قوم کو غرق کیا’ موسیٰ علیہ السلام نے شکر کے طور پر اس دن روزہ رکھا اس لیے ہم بھی رکھتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ہم تم سے زیادہ موسیٰ علیہ السلام کے حقدار ہیں پس آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے خود بھی روزہ رکھا اور دوسرے لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم فرمایا۔ (رواة البخاری ومسلم، مشکوٰة صفحہ 180)۔ ”حضرت ابوقتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے (ایک طویل روایت میں) ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ عاشورہ کے دن کا روزہ گذشتہ ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہوجائے۔”(رواة مسلم) ۔ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے یوم عاشورہ کا روزہ رکھا اور دوسروں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم فرمایا تو عرض کیا گیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اس دن تو یہود ونصاریٰ تعظیم کرتے ہیں۔

تو آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا” اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو نویں تاریخ کا بھی روزہ رکھوں گا۔”(رواة مسلم مشکوٰة صفحہ 179) لیکن اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و سلم اگلا محرم آنے سے پہلے وصال فرما گئے۔ ”جمع الفوائد” میں ارشاد نبوی منقول ہے تم عاشورہ کا روزہ رکھو اور اس بارے میں یہود کی مخالفت اس طرح کرو کہ ایک دن پہلے یا ایک دن بعد کا روزہ بھی رکھ لو” جمع الفوائد” ہی میں ایک روایت منقول ہے کہ رمضان کے روزوں کی فرضیت سے پہلے عاشورہ کا روزہ فرض تھا لیکن جب رمضان کے روزے فرض ہوگئے تو پھر جس کا جی چاہتا عاشورہ کا روزہ رکھتا اور جس کا جی چاہتا نہ رکھتا۔”

حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا” جس شخص نے عاشورہ کے دن اپنے اہل وعیال پرخرچ میں فراخی کی تو اللہ تعالیٰ تمام سال اس کے رزق میں فراخی فرمادے گا۔” ان تمام ارشادات نبویہ سے معلوم ہوا کہ دسویں محرم کا تعلق اسلامی تعلیمات سے بہت گہرا ہے اور یہ دن ہر مسلمان کے لیے ارشادات نبویہ کے مطابق قابل احترام ہے۔

خلاصہ یہ کہ اس دن مسلمانوں کے لیے دو کام مستحب ہیں(١) عاشورہ کے دن کا روزہ رکھنا اور اس کے ساتھ ایک روزہ نویں یا گیارہویں محرم کا شامل کر لینا۔ (2) گھر میں روزانہ کے معمول کے مقابلہ میں کھانے کے دسترخون پر اپنی حیثیت کے مطابق کشادگی اور فراخی پیدا کرنا اور اس سلسلہ میں مذکورہ حدیث کی روح کو مد نظرر کھنا۔اللہ رب العزت ہم سب کو یوم عاشور کی برکتیں عطا فرمائے۔

Rana Aijaz
Rana Aijaz

تحریر: رانا اعجاز حسین
رابطہ نمبر:0300-9230033
ای میل:ra03009230033@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Quran
Previous Post قرآن و حدیث کی روشنی میں محرم الحرام کی اہمیت و فضیلت
Next Post سیدالشہداء حضرت امام حسین
Hazrat Imam Hussein

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.