counter easy hit

عاشقِ رسول ﷺ امجد صابری قوال نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا

Ashiq Muhammad

Ashiq Muhammad

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور ) عاشقِ رسول ﷺ امجد صابری قوال نے پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کیا دہشت گردوں نے ظلم کی انتہا کردی اور اس واقع پر شدید مذمت کرتے ہیں تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ) سرائے عالمگیرکے عہدیداران نے ان خیالات کا اظہار تعزیتی اجلاس میں کیا تفصیل کے مطابق سچے عاشقِ رسول ﷺ امجد صابری کی شہادت پر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت سرپرست تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ) ممتاز قانون دان ذوالفقار احمد ذولفی ایڈووکیٹ منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ)سرائے عالمگیر سابق کونسلر مزدور لیڈر چوہدری محمد افضل ،صدر تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ)سرائے عالمگیر مرزا شاہد انجم ،سینئر نائب صدر تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ)سرائے عالمگیر حمید چوہدری ،نائب صدر تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ)سرائے عالمگیر صغیر احمد راٹھور،جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ)سرائے عالمگیر عمران رشید یاور ، سیکرٹری اطلاعات و نشریاتتحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ)سرائے عالمگیر ملک احسان الہٰی صابری،،چیئرمین مجلسِ عاملہ تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ)سرائے عالمگیرمرزا شعمون ،وائس چیئرمین مجلس عاملہ ملک افضال احمد،ڈاکٹر امجد علی دانیال ،سیکرٹری مالیات تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ)سرائے عالمگیر محمد آصف میر ایڈووکیٹ ،وائس چیئرمین مجلسِ عاملہ تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ)سرائے عالمگیر چوہدری آصف گڑھا نہالہ،ممبران مجلسِ عاملہ محمد اسماعیل چوہدری ،غلام فرید چوہدری ،چوہدری زبیر ودیگر اراکینِ پریس کلب نے شرکت کی اجلاس میں مطالبہ کیا کہ فوری طور پر امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرے کردار تک پہنچایا جائے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امجد صابری شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ء فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطاء فرمائے ۔