counter easy hit

راجہ واحد حسین ،راجہ شاھد حسین کے چچا جان نمبر دار راجہ محمدزاہد کے بھائی راجہ محمداسلم مرحوم کے ختم قل میں عالم امڈ آیا ،

One King Hussein,

One King Hussein,

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور )پنڈ عزیز کی ممتاز شخصیات وائس چیئر مین یوسی منڈی بھلوال راجہ واحد حسین ،راجہ شاھد حسین کے چچا جان نمبر دار راجہ محمدزاہد کے بھائی راجہ محمداسلم مرحوم کے ختم قل میں عالم امڈ آیا ،تفصیل کے مطابق سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں پنڈ عزیز کی ممتاز شخصیات نمبردار راجہ محمد زاہد کے بھائی اور وائس چیئرمین یو سی منڈی بھلوال راجہ واحد حسین پنڈ عزیز ،راجہ شاہد حسین پنڈ عزیز کے چچا جان راجہ محمد اسلم مرحوم آف پنڈ عزیز کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ختم قل ان کی رہائشگاہ پنڈ عزیز میں پڑھاگیا ختم قل کی محفل کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا معروف نعت خوان حضرات نے بارگاہ رسالت ماب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے ختم قل کی محفل میں امیدوار ایم ایل اے حلقہ کھڑی شریف راجہ نوید اختر عرف گوگا میر پور آزاد کشمیر ،،چیئر مین یوسی منڈی بھلوال چوہدری طاہر امتیاز ،چیئر مین راجہ فاروق اقبال آف کسگمہ آزاد کشمیر ،SSPراجہ تسنیم اختر کسگمہ، ،چیئرمین تحصیل پریس کلب (رجسٹرڈ) سرائے عالمگیر سابق کونسلر مزدور لیڈر چوہدری محمد افضل ،،سیکرٹری اطلاعات ونشریات تحصیل پریس کلب سرائے عالمگیر ملک احسان الہٰی صابری کے علاوہ ضلع گجرات ،ضلع جہلم ،ضلع میر پور ،ضلع بھمبر آزاد کشمیر اور تحصیل سرائے عالمگیر کی ممتاز سیاسی وسماجی مذہبی و کاروباری شخصیات کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں معززینِ علاقہ نے ختم قل کی محفل میں شرکت کی،