counter easy hit

غار میں مقیم فنکار نے غار کو آرٹ کا فن پارہ بناڈالا

Artist living in cave art cave art bnadala

Artist living in cave art cave art bnadala

میکسیکو سٹی……میکسیکومیں ایک شخص نے دنیا سے ناطہ توڑ کر25 سال غار کے اندر گزار دیئے تاہم اس تنہائی میں وہ ایک بے مثال آرٹسٹ بن گیا۔را پولیتے نامی یہ آرٹسٹ اس تنہائی میں غار کی دیواروں پر تراش خراش کرکے دلکش نقش ونگار بناتا رہا۔ نیو میکسیکو کے شمالی صحرائی علاقے میں قدرتی طور پر بنی اس غار کا شمار اب دنیا کے خوبصورت ترین فن پاروں میں ہوتا ہے۔سورج کی کرنیں جب اس غار کے اندر داخل ہوتی ہیں تو را پولیتے کا فن جگمگا اٹھتا ہے۔ 25 سال کی محنت سے بنائی اس غار کو اب انہوں نے عوام کیلئے کھول دیا ہے۔آرٹسٹ را پولیتے کا کہنا ہے کہ وہ گھنٹوں تراش خراش میں مصروف رہتے تھے جس کے بعد ہی یہ انوکھا آرٹ ورک اُبھر کر سامنے آیا۔