counter easy hit

موٹروے پولیس کو بھی پنجاب پولیس کا رنگ چڑھ گیا ،ارشد محمود

, Arshad Mahmood

, Arshad Mahmood

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )موٹروے پولیس کو بھی پنجاب پولیس کا رنگ چڑھ گیا سبزی فروشوں کو بے دردی سے ٹھیلا اٹھانے پر مجبور کردیا اور گندی زبان کا استعمال بھی کیا گیا ان خیالات کا اظہار غریب سبزی فروش ارشد محمود نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس مولوی طارق نے آج ظلم کی انتہا کر دی بڑی بے دردی سے میرا ٹھیلا الٹایا گیا اور نہایت گندی زبان استعمال کی گئی ہم غریب مزدور آدمی ہیں اور سبزی فروخت کرکے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے ہیں کیا اس معاشرے میں غریب ہونا جرم ہے کیا ہم ڈاکے مار ا کریں اگر ایسے ہی حالات رہے تو ہم مزدوری چھوڑ کر کوئی اور غیر قانونی کام کرنا شروع کردیں گے انہوں نے کہا کہ اعلیٰ احکام مولوی طارق کے خلاف کاروائی کریں اور ہمیں حق حلال کی مزدوری کرنے دیں