counter easy hit

جعلی مینڈیٹ اور کرپشن سے بنے ہوئے ایوانوں پر PTIکے ٹائیگرز کے دھرنا کے اعلان سے لرزہ طاری ہے ۔محمد ارشد چوہدری

 Arshad Chaudhry

Arshad Chaudhry

سرائے عالمگیر( نمائندہ خصوصی) جعلی مینڈیٹ اور کرپشن سے بنے ہوئے ایوانوں پر PTIکے ٹائیگرز کے دھرنا کے اعلان سے لرزہ طاری ہے ۔محمد ارشد چوہدری سابق ایڈووکیٹ MPAراہنما تحریک انصاف نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ حکمرانوں کی کرپشن کا شور عالمی سطح پر نہ اٹھا ہو مگر ڈھڈائی کی انتہا بھی ان سے شرمندہ ہو چکی ہے مگر اس طبقہ پر کوئی اثر نہیں ہے اب تو ملکی ادارے نیب سپریم کورٹ سمیت پاک فوج پر بھی عوام میں چے مگوئیاں شروع ہو چکی ہیں اور بیچار ی عوام منصف ہو تو اب حشر اٹھا کیوں نہیں دیتے کے نعرے مار مار کر تھک چکی ہے جس کی وجہ سے قائد تحریک انصاف خان عمران خان نے رائیونڈ دھرنا کا عندیہ دیا ہے اب عوام کو اپنا فرض ادا کرنے کی ضرورت ہے اپنے لیے اور اپنی آنے والی نسلوں کے لیے عمران خان سے کندھا ملا کر ان عوام دشمنوں سے نجات حاصل کریں ورنہ آنے والی نسلیں ہماری عدم دلچسپی اور لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ جائیں گی اور پھر گیا سانپ نگل اب لکیر پیٹنے کی ضرب المثل ہم پر صادق آئے گی