counter easy hit

آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلبہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

Mohammad Shahbaz Sharif

Mohammad Shahbaz Sharif

لاہور (یس ڈیسک) آرمی پبلک اسکول پشاور کے طلباء نے پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ شہید بچوں کی قربانیوں کے طفیل پوری قوم متحد ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ضرور جیتیں گے۔ طلباء نے وزیراعلیٰ پنجاب کو آرمی پبلک اسکول میں پیش آنے والے دہشت گردی کے بدترین واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں سفاک درندوں نے ظلم کی انتہا کردی، بچوں کی بہادری اور جرأت پرپوری قوم کو فخر ہے، ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے واقعے کے بعدوہ خود پشاور گئے اور بچوں کی عیادت کی۔