counter easy hit

آرمی چیف کا ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، مختلف منصوبوں‌ پر بریفنگ

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی صلاحتیں قابلِ ستائش، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ یہ بات آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر کہی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایف ڈبلیو او ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر انجینئر اینڈ چیف لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر ڈی جی ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر بھی موجود تھے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایف ڈبلیو او کے تحت مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او کے زیر انتظام منصوبوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی اہمیت کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے میگا پروجیکٹس کے لیے ادارے کی صلاحیتوں کو سراہا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی مفاد میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو سپورٹ کرنا چاہئئے، بہتر قومی مفاد میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website