counter easy hit

افغانستان سے سکیورٹی فورسزپر حملہ ، ایف سی کا جوان شہید، 2زخمی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاک افغان بارڈر پر دونوں ملکوں کے درمیان امن و امان کی فضا پر دہشتگردوں نے بیہانک حملہ کردیا۔ بلوچستان میں ژوب کے علاقے منزاکئی میں افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کا جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان کی سرحد پار سے بلوچستان میں ژوب کے علاقے میں فائرنگ کی گئی ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کا جوان فخر عباس شہید ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ سے دو جوان زخمی بھی ہوئے۔ حملہ منزا سیکٹر پر سرحد پار سے ایف سی کی چوکی پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغان حکام سے بارڈر کراسنگ پر مسلسل بات کرتا رہاہے۔ پاکستان نے بارہاسرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام پر زور دیا۔ سرحد کے آر پار دہشتگردی کی روک تھام کیلئے موثر سرحدی نظم و نسق ضروری ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website