ترکی کے دورے پر گئے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ملکوں کے کثیر الجہتی تعاون کے مثبت اثرات ہوں گے، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان ہمیشہ غیر مشروط اور مخلصانہ تعلقات رہے ہیں۔
اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ترک وزیر دفاع فکری اسک سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ترک وزیردفاع سے ملاقات میں دو طرفہ سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف اور ترک وزیر دفاع نے دفاعی پیداوار اور سیکیورٹی پالیسز کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا۔








