counter easy hit

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کراچی کا دورہ، ابھرتے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے مزید چوکس رہنا ہوگا، جوانوں سے خطاب

اسلام آباد(یس اردو نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انھیں اندرونی سیکیورٹی اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کراچی میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اجتماعی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابھرتے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں چوکس رہنا ہوگا۔ بعد ازاں انہوں نے گیرژن، ہیلتھ اور فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی فارمیشن کی کورونا کے خلاف کوششوں کو سراہا۔ سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ پڑھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website