counter easy hit

امریکی رد عمل کے لیے مکمل تیار ہیں، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ امریکا کوئی غیر معمولی حرکت نہ کر دے اس کا ہمیں خدشہ ہے تاہم ہم امریکی رد عمل کے لیے مکمل تیار ہیں۔

Are fully prepared for the American response, Defense ministerپارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے تاہم امریکا کی متوقع شرارت کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیار ہیں، پاکستان کے بارے میں کسی قسم کا خوف نہیں ہے، امریکا کوئی غیر معمولی حرکت نہ کر دے اس کا ہمیں خدشہ ہے تاہم ہم امریکی رد عمل کے لیے مکمل تیار ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ٹیلرسن اور میٹس نے سفارتی آداب کے مطابق گفتگو کی، ان کی بات میں دھمکی یا توہین کا عنصر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ساری صورتحال کا تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے اور ہم ساری صورتحال کا ٹھنڈے دل کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔