yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطلفرانس میں 17 اکتوبر کے مظاہروں کے بعد عدالتوں میں تیزی، لیکن بیشتر سزائیں معطل
    • بوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامیبوبینی حراست گاہ میں نابالغوں کی حالت زار پر وکلاء کی سخت تنقید، پراسیکیوٹر نے تسلیم کی ناکامی
    شوبز
    • امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرلامرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل
    • ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورکٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک
    مقامی خبریں
    • خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرارخانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار
    • سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیعسعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی مہلت میں ایک ماہ کی توسیع
    کاروبار
    • پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقررپنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر
    • پاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائیپاکستانی فری لانسرز کی تاریخی کامیابی: ستمبر میں 197 ملین ڈالر کی ریکارڈ زرمبادلہ کمائی
    کھیل
    • عرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لیعرفات منہاس نے ون ڈے میں نصف سنچری اور پانچ وکٹیں لے کر شاہد آفریدی اور عبدالرزاق کی فہرست میں جگہ بنا لی
    • بیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائےبیلی لاک نین ایک صدی بعد برطانیہ کے سب سے کم عمر چیمپئن جاکی قرار پائے
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فضل الرحمان کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں

MH Kazmi October 16, 2019October 16, 2019 1 min read
ISLAMABAD, HIGH COURT, DECISION, ON, APPLICATIONS, AGAINST, DHARNA
Share this:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کو روکنے سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔مقامی وکیل کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کی استدعا کیا ہے اس درخواست میں؟

ISLAMABAD, HIGH COURT, DECISION, ON, APPLICATIONS, AGAINST, DHARNA

درخواست گزار حنیف راہی نے عدالت کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت کے خلاف آزادی مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ انہیں احتجاج کا حق حاصل نہیں؟

حنیف راہی نے کہا پالیسی کے خلاف احتجاج کا حق ہے لیکن جمہوری حکومت کے خلاف نہیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ احتجاج کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے، اسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کوئی عدالت احتجاج کا حق ختم نہیں کر سکتی۔

وکیل ریاض حنیف راہی نے کہا کہ یہ عدالت پی ٹی آئی کے ممکنہ لاک ڈاؤن کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے کہ احتجاج کرنے والوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بھی اس عدالت نے احتجاج کا حق دیا تھا، احتجاج کرنے اور احتجاج نہ کرنے والے تمام افراد کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ دھرنے والوں نے چیف کمشنر سے رجوع کیا ہے، انتظامیہ کو اس پر فیصلہ کرنے دیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ جو احتجاج نہیں کرنا چاہتے ان کے حقوق کی حفاظت کرنے کی بھی ریاست پابند ہے۔وکیل نے کہا کہ چیف کمشنر کو 8 اکتوبر کو احتجاج کی اجازت کے لیے جو درخواست دی گئی اس کا اسٹیٹس ہی معلوم کر لیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ دھرنے کی اجازت سے متعلق مولانا فضل الرحمان کی درخواست کو قانون کے مطابق نمٹائے، انتظامیہ احتجاج کرنے اور نہ کرنے والوں کے حقوق کا تحفظ کرے کیونکہ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ حکومت کی طرف سے پیش ہوئے ہیں، جس پر حنیف راہی نے جواب دیا کہ میں عام شہری کے طور پر پیش ہوا ہوں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کے دلائل سے تو لگ رہا ہے کہ آپ حکومت کی طرف سے پیش ہوئے ہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ بادی النظر میں حکومت مخالف احتجاج کرنے والو کی نیت ٹھیک نہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے مولانا فضل الرحمان کا دھرنا روکنے کے خلاف دونوں درخواستیں نمٹاتے ہوئے  کہا کہ احتجاج کی اجازت کے لیے انتظامیہ کو دی گئی درخواست پر بھی حکومت نے ہی فیصلہ کرنا ہے۔

اقراء عزیز اور یاسر پھر تنقید کی زد میں

’طیارہ خراب نہیں تھا، وزیراعظم کو واپس نیویارک بلایا گیا تھا‘

https://www.yesurdu.com/?p=1092535

گاڑی چلاتے وقت اسٹیرنگ پکڑنے کا انداز کیا بتاتا ہے؟

کراچی میں قتل کی جانیوالی مصباح کے والد نے بیٹی کے قاتل کی شناخت کرلی

برطانوی شاہی جوڑے کی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

http://www.yesurdu.com/

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
QARI FAROOQ AHMED GORSI, MEMBER, PPP, PUNJAB, COUNCIL, ENDORSED, BILAWAL, BHUTTO, STATEMENT
Previous Post چیئرمین بلاول بھٹو کا دھرنے اورلاک ڈائون کیخلاف اصولی موقف ، پیپلز پارٹی کے جمہوری روایات کاامین اورعلمبردار ہونے کی قوی دلیل ہے، قاری فاروق احمد فاروقی
Next Post قائد ملت کے قتل کے پوشیدہ راز: تفتیشی افسر کا جہاز تباہ ہوا اور کاغذات بھی جل گئے
KHAN LIAQUAT ALI, KHAN, FIRST, PRIME MINISTER, PAKISTAN, AND, HIS, ACHIVEMENTS, TILL, THE, END

Related Posts

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

امرتسر کے گولڈن ٹیمپل میں سارہ علی خان کی زیارت کا جذباتی لمحہ وائرل

October 22, 2026
ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

ٹائیگر شروف پر حملے کی مبینہ سازش، رنبیر کپور کے گھر کی ریکی اور بشنوئی گینگ کا اسلحہ نیٹ ورک

October 22, 2026
پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

پنجاب کا سعودی عرب کو 1.8 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی غذائی برآمدات کا ہدف مقرر

October 22, 2026
خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

خانپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، دوہرے قتل کا ملزم ہلاک، ساتھی فرار

October 22, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.