yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اپریل فول

MH Kazmi March 27, 2017 1 min read
April fool
Share this:

دنِ مبیں کا حکم ہے کہ اپنے انداز و اطوار اور شباہت میں دوسروں کی پیروی مت کرو اور ہر حالت میں اپنی انفرادیت بر قرار رکھو۔ چودہ سو سال ہوئے ہیں جب مدینہ ا لنبی میں اسلامی تہذیب و تمدن اور معاش و معاشرت کی بنا ڈالی گئی اور آقا ۖ نے اپنے ا قوال و افعال او ر اعمال کے ذریعے اپنی امت کی قدم قدم پر رہنمائی فرمائی ۔یہ میرے نبیۖ کا اعجاز ہے کہ انہوں نے ہماری معاشی و معاشرتی زندگی کے کسی ایک پہلو کو بھی تشنہ نہیں رہنے دیا ۔ سوال مگر یہ ہے کہ کیا ہم سنتِ نبوی پر عمل پیرا ہیں؟ ۔۔۔۔ بلا خوفِ تردید نہیں ۔۔۔۔ہر گز نہیں اور یہی نہیں بلکہ ہم نے تو اپنی تہذیب و معاشرت میں بھی غیروں کی پیروی کو افضل گردانا اور آج ہم غیروں کے تہوار بھی اسی جوش و جذبے سے مناتے ہیں جیسے یہ بھی ہماری تہذیب ہی کا حصہ ہوں۔ انہی تہواروں میں ایک ”اپریل فول” بھی ہے لیکن شاید انگلیوں پہ گنے چند لوگ ہی جانتے ہوں کہ یہ یہودیوں کا تہوار ہے جسے بہار کی دیوی کو خوش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔

برِ صغیر میں پہلی بار انگریزوں نے اپریل فول 1857 ء کی جنگِ آزادی کے بعد آخری مغل تاجدار بہادر شاہ ظفر کے ساتھ رنگون جیل میں منایا ۔ ایک بڑے تھال پر کپڑا ڈال کر کچھ انگریز قیدی بادشاہ کے پاس گئے اور کہا ”لو اپنا ناشتہ کر لو” ۔ بہادر شاہ ظفر نے تھال سے کپڑا ہٹایا تو اندر اس کے بیٹے کا کٹا ہوا سر پڑا تھا ۔ شاہ کی آنکھیں آنسوؤں سے لبریز ہو گئیں اور قید خانے کے در و دیوار انگریزوں کے قہقہوں سے گونج اٹھے ۔ اسی وقت کسی ستم ظریف نے کہا ”بادشاہ ! بُرا نہ ماننا آج اپریل فول ہے”۔ خالصتاََ یہودیوں سے سمگل شُدہ یہ تہوار جو بِلا شبہ برِ صغیر کے مُنہ پر تمانچہ ہے ، آج ہمارے معاشرے میں ناسور کی طرح پھیل چُکا ہے اور مغرب زدہ معاشرے کے پڑھے طبقے میں اسے منانے کے لئے باقاعدہ تیاری کی جاتی ہے۔

April Fool Day

April Fool Day

حیرت ہوتی ہے کہ یہودیوں کے اس تہوار کو عیسائی بھی بھر پور طریقے سے مناتے ہیں لیکن شاید وہ بھی بے خبر ہیں کہ جب یہودیوں نے حضرت عیسیٰ ۖ کو گرفتار کرکے رومیوں کی عدالت میں پیش کیا تو وہاں حضرت عیسیٰ کا مذاق اُڑایا گیا ۔ انہیں پہلے یہودی سرداروں کی عدالت میں پیش کیا گیا اور وہاں مذاق اڑانے کے بعد رومی حاکم ”پیلاطس” کے پاس بھیج دیا گیا ۔ وہاں سے انہیں ”پیروڈیٹس” کی عدالت میں لے جایا گیا اور پھر تفریحاََ دوبارہ ”پیلاطس” کے پاس بھیج دیا گیا ۔ توما کی انجیل کے مطابق یہودی آپ کی آنکھیں بند کرکے آپ کے مُنہ پر تمانچے رسید کرتے ہوئے کہتے ”اب اپنے الہام سے بتا تجھے کس نے مارا” حضرت عیسیٰ کو مختلف عدالتوں میں بھیجنے کا مقصد انہیں تکلیف پہنچانا اور مذاق اڑانا تھا اور یہ سب کچھ اپریل ہی کے مہینے میں ہوا تھا۔

” انسائیکلوپیڈیا لاروس” کے مطابق اہلِ یہود در اصل یہ دن حضرت عیسیٰ علیہ کو تکلیف پہنچانے اور مذاق اُڑانے کی یاد گار کے طور پر مناتے ہیں ۔ دینِ مبین میں تو تمام انبیاء علیہ اسلام برابر ہیں اور اگر کوئی بد باطن ایسی گستاخانہ حرکت کرتا ہے تو فوراََ دائرۂ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے۔ یہی نہیں بلکہ دینِ مبیں میں تو کسی ”عامی” کو نشانۂ تضحیک بنانا بھی انتہائی قبیح فعل تصّور کیا جاتا ہے۔ حضور ۖ کا فرمان ہے ”زیادہ نہ ہنسا کرو ۔ زیادہ ہنسنے سے دل مُردہ ہو جاتا ہے ” جب کہ حضرت علی کا فرمان ہے ”بے موقع مزاح دشمنی پیدا کرتا ہے” لیکن یہاں تو مزاح کی صورتِ حال یہ ہے کہ اسے اللہ کے پاک نبی کی بے حرمتی کی یادگار کے طور پر منایا جاتا ہے لیکن پھر بھی سمجھ میں نہیں آتا کہ عیسائی برادری اس تہوار کو کیسے مناتی اور برداشت کرتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ سترھویں صدی سے قبل سال کا آغاز بجائے جنوری کے اپریل میں ہوتا تھا ۔ موسمِ بہار بھی اسی ماہ میں ہوتا ہے ۔ اس لئے اسی مناسبت سے لوگ اپنی خوشی کا اظہار ہنسی مذاق سے کرتے تھے ۔ بعد ازاں اسی کو ”اپریل فول” کا نام دیا گیا ۔ یہ ”اپریل فول” پاکستان میں یکم اپریل کو منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو بیوقوفوں کے دن سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے ہر عمر کے لوگ اپنے عزیز و اقارب اور دوست احباب کو جھوٹے پیغام بھیج کر بیوقوف بنانے میں خوشی محسوس کرتے ہیں کچھ لوگ تو اپنی بیویوں کو طلاق تک دے دیتے ہیں حالانکہ طلاق تو نشے کی حالت میں بھی ہو جاتی ہے چہ جائیکہ انسان ہوش و حواس میں ایسا بھونڈا اور خالصتاََ غیر شرعی مذاق کر کے یہ کہہ دے کہ ”میں نے تو اپریل فول منایا” حد تو یہ ہے کہ کچھ لوگ اس قسم کا مذاق کر جاتے ہیں جو دوسروں کے لئے جان لیوا بھی ہو سکتا ہے۔ ایسے لوگوں کی عقل پر ماتم کرنے کو جی چاہتا ہے جو بنا سوچے سمجھے ایسے بے تُکے تہواروں کو بڑے فخر سے مناتے ہیں جس میں مسلمانوں کی تذلیل کی جاتی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
How Turkey hopes to make the center of the Muslim Ummah
Previous Post ترکی مسلم اُمہ کی امیدوں کا مرکز کیسے بنا
Next Post ریاست مکالمے کا رجحان پیدا کرے‎
State let the dialogue trend

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.