counter easy hit

مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور: سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے این اے 127سے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں اور ان پر اٹھایاگیا اعتراض مسترد کردیاگیا۔

Approved nomination papers of Maryam Nawazنجی ٹی وی چینل کے مطابق گزشتہ روز محفوظ کیاگیا فیصلہ ریٹرننگ افسر نے سنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق درخواست گزار نے مریم نواز کے دو پاسپورٹ رکھنے کو مدعا بنا کرکاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایاتھا اور موقف اپنایاتھا کہ مریم کے پاس دو پاسپورٹس ہیں ، ایک پر ان کا نام مریم نوازاور دوسرے پر مریم صفدر ہے لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ ریٹرننگ افسر نے گزشتہ روز فیصلہ محفوط کرلیاتھا جوآج سنادیاگیا۔