counter easy hit

ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ پاشا کی تشویشناک پیشگوئی

Anxious prediction for the economist Dr. Hafeez Pasha

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کراچی (ویب ڈیسک )معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہاہے کہ اس وقت اقتصادی سست روی کے باعث ملک میں 8 سے 10 لاکھ افراد بے روزگار ہیں جبکہ40لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خدشہ ہے کہ آئندہ دو مالی برسوں میں غربت زدہ افراد کی تعداد 80 لاکھ تک جا پہنچے گی۔ آئی ایم ایف کے تین سالہ قرضوں کے پروگرام کے بعد ملک کے ممکنہ اقتصادی منظرنامے کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خبردار کیا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو رواں اور آئندہ مالی برسوں میں تین فیصد رہے گی، جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا اور مہنگائی دوہرے ہندسے یعنی دس فیصد سے بڑھ جائے گی.انہوں نے کہاکہ مالی سال2021-22 اور اس سے آگے مہنگائی کو 5 فیصد سے نیچے لانے کا ہدف ہے. رواں مالی سال کے اختتام پر بجٹ خسارہ تقریباً7فیصد رہے گا۔انہوں نے کہاکہ قرضوں کی ادائیگی میں 2.6 ٹریلین روپے ہڑپ ہو جائیں گے۔ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر کشیدگی کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں کئی گناہ اضافہ متوقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد حکومت کو چاہئے وہ وزارتیں اور محکمے کم کرے تاکہ رواں اخراجات کو قابو میں رکھا جا سکے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نئی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے۔ رضا ربانی نے نئے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے حاضر سروس ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک بنانا شرمناک اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام پاکستان کو عالمی مالیاتی سامراج کی نوآبادی بنانے کے مترادف ہے۔ رضا ربانی نے مزید کہا کہ بیل آوٹ پیکیج دینے والے ادارے کےملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک بنانا مفادات کا ٹکراؤ ہے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website