counter easy hit

افغانستان سے بڑی بریکنگ نیوز: پوری دنیا ہکا بکا رہ گئی

Big Breaking News from Afghanistan: The whole world was hungry

کابل(ویب ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے امن اور مفاہمت کی پیشکش کی ہے۔افغان صدر کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ طالبان سے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ رمضان کے مہینے کا احترام کریں۔انہوں نے کہا کہ طالبان افغان عوام کے امن اور مفاہمت کے مطالبے پر دھیان دیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ امن جرگے کی قرارداد حکومتی امن پالیسی کا بڑا حصہ بنے گی۔یاد رہے کہ طالبان نے امن جرگے کے فوری سیز فائر کے مطالبےکو مسترد کردیا ہے۔خیال رہے کہ ایک طرف افغانستان میں امن و استحکام کے لیے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں تو دوسری جانب دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف کارروائیوں کا سلسلسہ بھی جاری ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی یہ خبر آئی تھی کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے قطر میں طالبان اور افغان وفد کے درمیان مذاکرات ملتوی ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو زلمے خلیل زاد نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ قطر میں افغان طالبان مذاکرات میں تاخیر ہونے پر شدید مایوس ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بات چیت ہی سیاسی مفاہمت اور دیر پا امن کا راستہ ہے اور رہے گا، اس کا کوئی متبادل نہیں، میں تمام فریقین سے اصرار کرتا ہوں کہ وہ شرکا کی فہرست کو قبول کریں جو تمام افغان شہریوں کے لیے بات کررہی ہے، کسی مدد کی ضرورت ہے تو میں تیار ہوں۔خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے افغان حکومتی وفد کے اراکین کی تعداد پر اعتراض کے بعد دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ملتوی کردیے گئے۔افغانستان میں 17 سالہ طویل ترین جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی سخت کوششوں کے بعد طالبان افغان حکومتی وفد سے بات چیت پر آمادہ ہوئے تھے۔ افغان حکومت نے 16 اپریل کو طالبان سے ملاقات کرنے والے 250 افراد کی فہرست شائع کی تھی، جس میں افغان صدر اشرف غنی، چیف آف اسٹاف عبدالسلام رحیمی اور انتخابات میں ہارنے والے رہنما امراللہ صالح سمیت افغان انٹیلی جنس کے سابق سربراہ بھی شامل تھے۔فہرست میں افغانستان کے قبائلی عمائدین، نوجوانوں کے رہنما اور 52 خواتین بھی شامل تھے۔تاہم طالبان نے اس طویل فہرست پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا اتنے زیادہ لوگوں سے ملنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ اور اب یہ خبر ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو رمضان المبارک کا احترام کرتے ہوئے امن اور مفاہمت کی پیشکش کی ہے۔افغان صدر کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ طالبان سے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ رمضان کے مہینے کا احترام کریں۔انہوں نے کہا کہ طالبان افغان عوام کے امن اور مفاہمت کے مطالبے پر دھیان دیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ امن جرگے کی قرارداد حکومتی امن پالیسی کا بڑا حصہ بنے گی۔یاد رہے کہ طالبان نے امن جرگے کے فوری سیز فائر کے مطالبےکو مسترد کردیا ہے۔خیال رہے کہ ایک طرف افغانستان میں امن و استحکام کے لیے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، جس میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website