counter easy hit

تینوں خان منفرد ہیں:انوشکا شرما

 Anushka Sharma

Anushka Sharma

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے تینوں کامیاب خان یعنی شاہ رخ، عامر اور اب سلمان کے ساتھ کام کیا ہے
ممبئی(یس اُردو)بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے تینوں کامیاب خان یعنی شاہ رخ، عامر اور اب سلمان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تینوں ہی منفرد ہیں۔انوشکا شرما نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2008 میںشاہ رخ خان کے ساتھ فلم رب نے بنادی جوڑی سے کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ 2012 میں فلم جب تک ہے جاں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔عامر خان کے ہمراہ انوشکا نے 2014 کی کامیاب ترین فلم پی کے  میں کام کیا۔جس کے بعد اب انوشکا دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ پہلی بار رواں سال عید پر ریلیز ہونے والی فلم سلطان میں کام کر رہی ہیں۔انوشکا کا تینوں خانز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے کہنا تھا کہ تینوں کے ساتھ کام کرنے میں بے حد مزا آیا، اور تینوں اداکار ایک دوسرے سے منفرد ہیں۔