counter easy hit

انوپم کھیر کا پاکستان پر کراچی ادبی میلے کیلئے ویزا نہ دینے کا الزام

Anupam Kher on Pakistan

Anupam Kher on Pakistan

ممبئی ……بھارتی اداکار انوپم کھیر نے پاکستان پر الزام لگایا ہے کہ انھیں کراچی ادبی میلے میں شرکت کے لیے ویزا نہیں دیا گیا جبکہ نئی دہلی کے پاکستانی ہائی کمیشن نے انہیں ویزے کی درخواست کی رسید دکھانے کا کہہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار انوپم کھیرنے کہا کہ کراچی ادبی میلے میں شرکت کرنیوالی 18 میں سے 17 شخصیات کو ویزا دیدیا گیا ،لیکن انھیں ویزا دینے سے انکار کردیا گیا ۔پاکستان نے اس الزام کی تردید کردی ہے، نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ انوپم کھیر نے ویزے کی درخواست ہی نہیں دی ، درخواست کے بغیر کیسے ویزا دیا جاسکتا ہے؟ اگرانوپم کھیر نے درخواست دی ہے تو رسید دکھا دیں ۔