لندن میں شہریوں پرگاڑی چڑھانےکاایک اورواقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں متعد راہگیر زخمی ہوگئے۔

Another incident vehicle bunch of civilians in London, several injured
برطانوی میڈیا کے مطابق فینزبری پارک اسٹیشن کےقریب ڈرائیور نےراہگیروں پرگاڑی چڑھادی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق زخمی افرادایک مسجد سے تراویح پڑھ کرنکل رہےتھے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نےایک مشکوک شخص کوگرفتارکرلیا ہے اور فینزبری پارک اسٹیشن اور اردگردکاعلاقہ سیل کردیا۔








