ممبئی: بھارتی اداکار کمال راشد خان نے ویرات کوہلی کو فکسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھیلنے پر زندگی بھر کے لیے پابندی لگادینی چاہیے۔

Always should be banned on Kohli, indian actor
آئی سی سی چیپمئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد ویرات کوہلی کو بھارت میں شدید تنقید کا نشانا بنایا جارہے اور اب بھارتی اداکار کمال راشد خان کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کوہلی کے کرکٹ کھیلنے پر زندگی بھر کے لیے پابندی لگادینی چاہیے۔ راشد خان نے اپنی ٹوئٹ میں ویرات کوہلی کو فکسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی 130 کروڑ عوام کا فخر بیچنے پر زندگی بھر کے لیے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادینی چاہیے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہیے۔ بھارتی اداکار نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کرے کیونکہ انہوں نے نہ صرف اپنے آپ کو بیچا بلکہ بھارت کا فخر بھی بیچا ہے۔ کمال راشد نے کہا بھارتی ٹیم جب لندن سے ملک واپس آئے تو عوام کو ائیرپورٹ پر ان کا استقبال انڈوں اور ٹماٹروں سے کرنا چاہیے کیونکہ یہ لوگ غدار ہیں۔








