counter easy hit

چین کا پاکستانیوں کو ایک اور تحفہ ۔۔۔ گوادر میں کیا کرنے جارہا ہے؟ اعلان کر دیا، پوری قوم خوشی سے نہال

Another gift from Pakistan to China ... What is going to be done in Gwadar? Announced, the whole nation cheered with joy

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے نے پاکستان پر ترقی و خوشحالی کا نیا افق وا کیا ہے۔ چین نے اس منصوبے کے تحت اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں کی ہے جس سے لگ بھگ تمام سیکٹرز میں ترقی کا عمل جاری ہے۔ اب چین نے سی پیک منصوبے کے اگلے مرحلے میں گوادر میں انڈسٹری لگانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق چینی سفیر ژاﺅ جنگ نے گزشتہ روز یہ اعلان کیا کہ چین سی پیک کے اگلے مرحلے میں گوادر میں فیکٹریاں قائم کرے گا۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ”چین پاکستان کی طرف سے فری زونز پالیسی کے اجراءکا انتظار کر رہا ہے۔ اس پالیسی کے تحت گوادر میں 19جوائنٹ پراجیکٹس لگائے جائیں گے۔ان پراجیکٹس سے پاکستان میں ملازمتوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔“ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین گوادر پورٹ کو چلانے کے لیے سالانہ 4کروڑ ڈالر خرچ کر رہا ہے۔گزشتہ روز پاکستان میں چینی سفیر ہی یاؤ جِنگ کا کہنا ہے کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے سب کچھ فراہم نہیں کرسکتا۔کونسل آف فارن ریلیشنز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کیلئے چین نے معاشی وسائل فراہم کئے ہیں، سی پیک چین اور پاکستان کے تعلقات کیلئے گیم چینجر ہے۔چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلقات ہر شعبے میں بہترین ہیں، سی پیک کے سارے منصوبے مکمل ہوں گے، 2013 سے 2018 تک بجلی اور بندرگاہ کے بڑے منصوبے انجام پائے ہیں۔موجودہ حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کا اپنا وژن ہے، عمران خان وژن کے تحت سی پیک میں نجی شعبے اور صنعتوں پر توجہ ہوگی، اب ہم زرعی شعبے پر توجہ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی معیشت کیلئے اہم ترین شہر ہے،ہم پاکستان کے کاروباری حضرات کے ساتھ مل کر منصوبے بنائیں گے۔اس موقع پر چینی سفیر نے حکومت چین کی جانب سے آئندہ سال پاکستانی طلبہ کو 20 ہزار اسکالرشپس دینے کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری اس وقت سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے، 46 ارب ڈالر مالیت کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو کس طرح تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا۔طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ، جس کی تکمیل دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے۔چینی نیوز ایجنسی زنہوا کے مطابق تکمیلی مراحل کے دوران ہی سڑکوں اور بجلی کے منصوبوں کے فوائد عوام کو ملنے لگے ہیں، کراچی کا بن قاسم پاور پلانٹ اگلے سال کے آخر تک بجلی کی پیداوار شروع کردے گا، کوئلے سے چلنے والے 660 میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹس کی تعمیر سے حاصل ہونے والی 1320 میگاواٹ بجلی نظام میں آنے شارٹ فال ایک تہائی کم ہوجائے گا۔کراچی سے کچھ ہی دور 33 ونڈ ملز کا منصوبہ سے بھی 60 ہزار خاندانوں کو بجلی کی سپلائی شروع ہوچکی ہے،قراقرم ہائی وے کو بہتر بنانے کے ساتھ ایم فور نیشنل موٹر وے پر بھی چینی انجینئرز دن رات کام میں مصروف ہیں، ریل ویز اور لائٹ ریلز کی اپ گریڈیشن بھی اسی منصوبے کا حصہ ہیں۔منصوبے کا محور گوادر، جہاں سی پیک منصوبہ بحیرہ ہند سے ملتا ہے، یہیں سے تمام وسائل پاکستان کے مرکز اور مغربی چین کو جائیں گے، جبکہ پاکستان اور چین میں تیار ہونے والا مال دنیا بھرمیں بھیجا جائے گا۔گوادرمیں فری ٹریڈ زون، اسپیشل اکنامک زون، کوسٹل ہائی وے اور بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی تکمیل کے مراحل میں ہے، یوں 2013 ءمیں شروع کیا جانے والے یہ منصوبہ گودار کو مچھیروں کے قصبے سے جدید شہر میں بدل دے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website