counter easy hit

چین میں قوت سماعت سے محروم افراد کا انوکھا ریسٹورنٹ

لاہور معذوری ایک ایسا روگ ہے جو انسان کی خواہشات پر پانی پھیر سکتی ہے لیکن اگر لگن سچی اور حوصلے مضبوط ہوں تو کامیابی قدم چومتی ہے، چین میں واقع اس انوکھے ریسٹورنٹ میں کام کرنیوالے ان تمام افراد کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جاسکتا ہے جنہوں نے قوت سماعت سے محروم ہونے کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔

Anonymous restaurant of people missing power hearingsچین کے مودنجیانگ شہر میں واقع اس ریسٹورنٹ کی مالکن سمیت تمام عملہ قوت سماعت سے محروم ہے لیکن ان کی سروس کسی بھی اچھے ریسٹورنٹ سے کم نہیں۔ریسٹورنٹ کا عملہ اگر کسی بات کو سمجھ نہ سکے تو گاہک کے پاس پین اور ڈائری لے جاتا ہے اور پڑھ کر اس کی ضرورت پوری کرتا ہے۔

ریسٹورنٹ کی مالکن کا کہنا ہے کہ ان کا کاروبار بڑھا تو وہ مزید قوت سماعت سے محروم افراد کو نوکری دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔