لاہور: دورہ اومان کے لئے پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

Announced 18-member hockey squad for Oman tour
آئندہ ماہ شیڈول دورہ اومان کے لئے پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کے 18 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ شاہ جی احمد کپتان کے فرائض انجام دیں گے جبکہ محمد عتیق کو نائب کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سیریز 9 تا 15 ستمبر تک مسقط میں کھیلی جائے گی۔ پی ایچ ایف ڈویلپمنٹ اسکواڈ کو آئندہ ماہ اومان کے خلاف سیریز کا چیلنج درپیش ہے۔ سیریز کی تیاریوں کے لئے جوہر ٹاﺅن ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایک روزہ ٹرائلز ہوئے جس کے بعد حسن سردار پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے حتمی اسکواڈ کا انتخاب کیا۔ صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد اعلان کر دیا گیا ہے۔








