counter easy hit

امجد صابری کا دور حاضر میں صوفیانہ کلام پڑھنے میں کو ئی ثانی نہ تھا۔قاری فاروق احمد

Qari Farooq Ahmad

Qari Farooq Ahmad

پیرس (نمائندہ خصوصی) چیف آرگنائزر پاکستان پیپلز پارٹی فرانس قاری فاروق احمد نے امجد صابری کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہہ کہ امجد صابری جیسے لوگ قوم کا سرمایہ ہیں۔امجد صابری صوفیانہ کلام پڑھنے میں اپنی مثال آپ تھے،میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ امجد صابری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین ،
قاری فاروق احمد نے یس اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہہ کہ میر ی سندھ حکومت سے اپیل ہے کہ امجد صابری کے قاتلوں کو جلد ازجلد پکڑ کر ان کے انجا م تک پہنچایا جائے۔