counter easy hit

امجد صابری پر قاتلانہ حملہ سندھ حکومت کی ناکامی ہے ۔ملک ناصر

Malik Nasir

Malik Nasir

پیرس (نمائندہ خصوصی) امجد صابری پر قاتلانہ حملہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر رہنما ملک ناصر نے یس اردو کے نمائند ہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوے کہہ کہ سند ھ حکومت ہوش کے ناخن لے، دن دیہاڑے کراچی کے گنجان آباد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے،دہشتگرداپنی واردات کر کے نکل جاتے ہیں اور حکومت سند ھ صرف نوٹس لینے اور تحقیقاتی کمیٹی بنا دیتی ہے۔ملک ناصر نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہہ کہ ان کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ امجد صابری کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔