counter easy hit

امریکی خواتین ڈرائیور مقدمہ جیت گئیں

American women

American women

واشنگٹن ………امریکہ میں ان تین خواتین ٹیکسی ڈرائیوروں کو فی کس ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر ہرجانہ دیا گیا ہے جنھیں نوکری سے صرف اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ کاروں کی فرم کے گاہک ایک سعودی شہزادے کو صرف مرد ڈرائیور ہی چاہیے تھے۔یہ خواتین ان تیس ڈرائیوروں میں شامل تھیں جنھیں سعودی شہزادے کے خاندان اور دوستوں کو لانے لے جانے کے لیے اس وقت نوکری پر رکھا گیا تھا جب شہزادہ امریکی ریاست مینیسوٹا کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھا۔انھیں ان کی نوکری کے دوسرے ہی دن ان کی صنف کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا۔امریکی ڈسٹرکٹ جج جوان ایرکسن نے گریچن کوپر، باربرا ہیرلڈ اور لیزا بوتلے کے لیے فی کس ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر معاوضے کا اعلان کیا۔جج ایرکسن نے نومبر میں ان تینوں خواتین کے حق میں فیصلہ دیا تھا جنھوں نے 2012 میں صنفی امتیاز کا مقدمہ دائر کیا تھا۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں عورتوں کے کار چلانے پر پابندی ہے۔