counter easy hit

امریکی ویزا حاصل کرنا اب اور مشکل ہوگیا

American, Visa, has, become, attaining , the, impossible, nowامریکی ویزا حاصل کرنا اب اور مشکل ہوجائے گا، ٹرمپ انتظامیہ نے نئے اقدامات کی منظوری دے دی۔ٹرمپ انتظامیہ کے ویزے سے متعلق کیے گئے نئے اقدامات کے مطابق امریکی ویزا چاہیے تو امیدوار کو 5 برس کے دوران استعمال کیے گئے فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ساری تفصیلات دینا ہوں گی۔یہی نہیں بلکہ اس دوران استعمال کیے گئے فون نمبر، ای میل اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی بتانا پڑسکتی ہے۔15 برس کے دوران کے رہائشی پتے، روزگار اور سفری معلومات بھی طلب کی جاسکتی ہیں۔آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ نے ہنگامی طور پر ان اقدامات کی 6ماہ کے لیے منظوری دے دی ہے، عموماً ایسے قوانین کی 3برس کے لیے منظوری دی جاتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website