counter easy hit

امریکی گلوکار نک جوناس نے پریانکا چوپڑا سے گہری دوستی کی تصدیق کر دی

ممبئی: امریکی گلوکارنک جوناس نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ گہری دوستی کی تصدیق کر دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی گلوکارنک جوناس اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے درمیان گہری دوستی کے چرچے گزشتہ کئی روزسے میڈیا کی زینت بنے ہوئے تھے۔ American singer Nick Jones confirmed the friendship with Paranica Chopraممبئی کے نئے گھرکی پارٹی کی خوشی میں دونوں ہی ممبئی پہنچے ہیں۔ گزشتہ روزپریانکا اپنی والدہ اورنک جوناس کے ساتھ ممبئی کے مہنگے ریستوران میں ڈنرکے لیے بھی گئے تھے۔ گلوکار کی جانب سے اداکارہ کے ساتھ گہری دوستی کی تصدیق اس وقت ہوئی جب نک جوناس کی جانب سے انسٹگرام پرایک وڈیو شئیر کی جس میں وہ اپنی محبت کا اظہارکرتے ہوئے نظرآرہے ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات گزشتہ سال میٹ گالا میں ہوئی تھی جہاں وہ ایک ساتھ ریڈ کارپٹ پرجلوہ گر ہوئے تھے جب کہ گلوکار اداکارہ سے پورے دس سال چھوٹے ہیں۔