counter easy hit

امریکی اداکار ہیریسن فورڈ طیارہ حادثے میں زخمی

Harrison Ford

Harrison Ford

لاس اینجلس (یس ڈیسک) ہالی ووڈ کی مشہور فلم انڈیانا جونز سے شہرت پانے والے امریکی اداکار ہیریسن فورڈ طیارہ حاثہ میں زخمی ہوگئے ہیں۔ ہیریسن فورڈ کے طیارے کو حادثہ کیلیفورنیا کے گالف کورس میں پیش آیا۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور فوری طبی امداد کے بعد ایمبیولینس کے ذریعے ہیریسن فورڈ کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 72 سالہ امریکی اداکار ہیریسن فورڈ ایک چھوٹے طیارے میں محو پرواز تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔

حادثے میں انھیں معمولی زخم آئے۔ حادثہ کا شکار ہونے والا طیارہ چھوٹے ماڈل کا ہے جس میں وہ اکیلے سوار تھے۔ واضع رہے کہ ہیریسن فورڈ ایک تجربہ کار پائلٹ کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ اس سے قبل بھی ایک حادثے میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔

سانتا مونیکا ایئرپورٹ سے پرواز کے کچھ دیر بعد ہی ان کے طیارے کا انجن فیل ہو گیا تھا جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ فیڈرل ایوی ایشن کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ سنگل انجن کے حامل طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطابق سہہ پہر 2:30 بجے پیش آیا۔

ان کے صاحبزادے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے والد ہیریسن فورڈ بالکل خیریت سے ہیں. طیارہ حادثے میں انھیں معمولی زخم آئے ہیں۔