counter easy hit

امریکا، یورپ میں تجارتی جنگ تیز، ٹرمپ کی ٹیکس پابندیوں کا جواب دینے کی دھمکی

لاہور:  امریکا اور یورپ کی تجارتی جنگ میں تیزی آ گئی، ترقی یافتہ ملکوں کی تنظیم جی سیون نے امریکا کی جانب سے ٹیکس لگانے پر جوابی اقدامات کی دھمکی دے دی۔ فرانس کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے امریکا تجارتی جنگ سے چند دن کی دوری پر ہے۔

America, threatened to respond to the tariff tax restrictions, sharp commercial war in Europeکینیڈا میں منعقد ہونے والے جی سیون گروپ کے ایک اجلاس میں یورپی یونین اور کینیڈا نے امریکی فیصلے کے خلاف جوائی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔ فرانس کے وزیرِ خزانہ برونو لے میئر نے خبر دار کیا ہے کہ تجارتی جنگ چند دنوں میں شروع ہو سکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر محصولات عائد کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امریکی سٹیل سازوں کا تحفظ کریں گے۔