counter easy hit

روس میں پھنسے تاجروں کو نکالنے کیلئے سفارت خانے کو ہدایات جاری کر دیں: دفتر خارجہ

Also caught traders

Also caught traders

دفتر خارجہ نے روس میں پھنسے پاکستانی تاجروں کو نکالنے کیلئے ماسکو میں سفارت خانے کو ہدایات جاری کر دیں۔ ایرانی صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہو گئیں، ترجمان نے دورے کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس میں پھنسے پاکستانی تاجروں کو نکالنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں، وزیر اعظم نواز شریف کی واشنگٹن میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات کا امکان ہے۔ ترجمان نے ایرانی صدر کے جمعہ سے شروع ہونے والے دورہ پاکستان کو معاشی تعلقات کیلئے اہم قرار دے دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے بتایا کہ واشنگٹن نیوکلیئر سکیورٹی سمٹ کے دوران نواز مودی ملاقات کی ابھی تک کوئی باضابطہ تجویز نہیں آئی، تاہم ایسے مواقع پر ملاقات کا امکان ہوتا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا دورہ پاکستان نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ماسکو ایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانیوں کو بحفاظت نکالنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔نفیس زکریا نے کہا کہ حریت رہنماؤں کی یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت نئی بات نہیں، بھارت کا اعتراض بلا جواز ہے۔ انہوں نے شاہد آفریدی کے کشمیر پر میڈیا بیان پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔