counter easy hit

چودھری نثار کے پی پی پر الزامات عدالتوں میں جھوٹے ثابت ہو چکے: کائرہ

alse in court: Kaira

alse in court: Kaira

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چودھری نثار کے پیپلز پارٹی پر الزامات عدالتوں میں جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں، وزیر داخلہ الزامات کی بجائے ثبوت سامنے لائیں۔
لاہور: (یس اُردو) چودھری نثار کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ چودھری نثار گوئبلز کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف، حمزہ شریف اور چودھری نثار جوابی الزامات کے ذریعے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ نہیں چھپا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار نواز شریف کے بارے میں سامنے آنے والے حقائق کا جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار کا محض بیان بازی سے وزیر اعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماء جمیل سومرو کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جب الیکشن لڑیں گے تو اپنے اثاثے ظاہر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج بھی ان گھروں میں رہائش پذیر ہوتے ہیں جہاں ان کی والدہ بینظیر بھٹو رہتی تھیں۔ جمیل سومرو نے کہا کہ چودھری نثار کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کا خون بھٹو اور پیپلز پارٹی کا نام سن کر کھولتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد مسلم لیگ ن وہی الزامات دہرا رہی ہے جن کو وہ خود جھوٹا قرار دے چکی ہے۔