yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

اللہ اللہ ہے

Yes 1 Webmaster September 30, 2015 1 min read
Allah
Share this:
Allah
Allah

تحریر: ابنِ نیاز
اللہ خدائے وحدہ لا شریک کا اسمِ ذات ہے۔ دراصل لفظ اللہ دینِ اسلام کی بنیاد ہے۔ کیونکہ یہ ایک جامع لفظ ہے اس لفظ اور جس ہستی کا یہ نام ہے اس پر یقین کامل ہی اسلام میں داخل ہونے کا درست اور صحیح راستہ ہے۔ لفظ اللہ ایسا جامع ہے کہ اگر اس کو مختلف حصے کرکے دیکھا جائے تو بھی مفہوم وہی نکلتا ہے جس کا معنی معبود ہے۔ اور یہ اس لفظ کا معجزہ ہے۔ اللہ سے اگر حرف”الف” جدا کر دیا جائے تو باقی “للہ” رہ جاتا ہے۔ جس کا معنی بنتا ہے اللہ کے لیے یا اللہ کی قسم۔اگرحرف “ل” بھی ہٹا دیں تو “لہ” رہ جاتا ہے۔ جس کا معنی اس کے لیے۔

ظاہر ہے “اس کے لیے ” اشارہ اس ذات کی طرف ہو گا جو کہ ہمہ وقت ہر جا موجود ہو۔ اور اللہ کے سوا کوئی اور ذات ہمہ گیر اور ہمہ وقت موجود نہیں ہوتی۔اسی طرح اگر لہ سے ل بھی ہٹا دیا جائے تو حرف ” ہ ” باقی رہ جاتا ہے۔ جس کا ایک معنی وہ بھی ہے۔ اب حرف لہ کی طرح ہ بھی اللہ کی ذات کے لیے ہر وقت استعمال کیا جا سکتا ہے۔اگر صرف لفظ اللہ میں اتنا کچھ پنہاں ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کی ہستی کی ہو گی۔ اللہ کے بارے میں کچھ کہنا یا لکھنا دنیا کا ایک ناممکن ترین کام ہے۔ کیونکہ اللہ کی ذات پاک ایسی ہے کہ اگر دنیا کے تمام درخت قلم ، تمام سمندر سیاہی اور درختوں کے پتے صفحات بن جائیں ، لکھنے والی عمر کروڑوں سال ہو تو بھی اللہ کے بارے میں جو لکھا جائے گا وہ اسکا عشرِ عشیر بھی نہیں ہو گا جو کہ حقیقت میں اللہ ہے۔

دنیا کا کوئی سا بھی مذہب ہو، سب کا اللہ کے بارے میں عقیدہ مشترک ہے۔سب کی آواز ایک ہے کہ اس کائنات کا خالق کوئی ایسی ہستی ہے جو کہ ہر وقت موجود ہے اور اس کائنات کا نظام ایک خاص نظم و ضبط سے چلا رہی ہے۔ اسلام کے علاوہ بے شک باقی مذاہب اللہ کو بطور اللہ کے نہیں مانتے لیکن پھر وبھی وہ یہ ضرور کہتے ہیں کہ اتنی بڑی کائنات خود بخود وجود میں نہیں آسکتی۔ انکا بنانے والا کوئی نہ کوئی ضرور موجود ہے۔ دنیا میں ایک چھوٹا سا کارخانہ بنا انسانوں کے نہیں چل سکتا۔بے شک آٹو میٹک ہو، مشینیں کام کرتی ہوں، لیکن ان مشینوں کو بھی تو بنانے والا کوئی ہے۔ ان کو کنٹرول کرنے والا بھی تو کوئی ہے۔کمپیوٹر میں پروگرامنگ کی جاتی ہے ، وہ بھی انسان ہی کرتا ہے۔

اسی طرح انسان بھی ہے جس کی باقاعدہ پروگرامنگ کی گئی ہے اور وہ اسی پروگرامنگ کے تحت عمل کرتا ہے۔ اس قدر پیچیدہ پروگرام کس نے بنایا؟ سائنسدانوں نے اپنی زندگیاں لگا دیں یہ جاننے کے لیے کہ انسان ہے کیا لیکن ابھی تک شاید بیس فیصد بھی نہیں جان سکے۔ وہ حیران ہیں کہ کس طرح ڈی این اے کے تحت سارا کام ہوتا ہے۔ اورڈین این اے کوئی لمبا چوڑا حصہ نہیں ہے بلکہ اگر اس کو انسانی جسم کا ایٹم کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا۔ کیا یہ ڈی این اے خود بخود بن گیا۔ نہیں بلکہ انسانی جسم کا یہ کمپیوٹر پروگرام اللہ کی ذات نے تخلیق کیا ہے۔تب ہی تو انسان اتنا پیچیدہ ہے۔اس انسان کو، کائنات کو بنانے والی ہستی کو مختلف زبانوں میں اور مختلف مذاہب میں مختلف نام دیے گئے ہیں۔ ہندی میں بھگوان (اگرچہ اب بھگوان بھی ان کا جدا ہو چکا ہے کہ دنیا کی ہر چیز چاہے وہ گائے ہو، بندر ہو سانپ ہو، ہاتھی ہو ، شیر ہو، پتھر ہو، ستارے، چاند، سورج، سب کے سب ان کے بھگوان ہیں)۔ انگریزی میں گاڈ (God) ، فارسی میں خدا وغیرہ ہیں۔ معنی بظاہر سب کا ایک ہی بنتا ہے یعنی اللہ۔ اللہ کے بارے میں واضح بات اس وقت کی جاسکتی ہے جب اسکی حقیقت معلوم ہو۔ اور حقیقت کیا ہے یہ اللہ ہی جانتا ہے۔ پھر بھی اگر کم سے کم الفاظ میں ہم اللہ کو جاننے کی کوشش کریں تو پہلی چیز جو ہمیں اللہ تک لے کر جائے گی وہ الوہیت ہے یعنی خدائی کا تصور۔ وسیع کائنات جس کے آغاز اور انجام کا خیال کرنے سے ہمارا ذہن تھک جاتا ہے جو نامعلوم زمانہ سے چلی آرہی ہے۔

جس میں بیحد و بے حساب مخلوق پیدا ہوئی اور پیدا ہوئے چلی آرہی ہے۔ جس میں ایسے ایسے حیرت انگیز کرشمے ہو رہے ہیں کہ ان کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ اس طرح کی کائنات میں خدائی کا دعویٰ صرف وہی کر سکتا ہے جو لامحدود ہو، ہمیشہ سے ہو اور ہمیشہ رہے۔ کسی کا محتاج نہ ہو۔ قادر مطلق ہو۔ حکیم اور دانا ہو۔ علیم و خبیر ہو۔ کوئی چیز اس سے مخفی نہ ہو۔ وہ سب پر غالب ہو اور کوئی اسکے حکم سے سرتابی نہ کر سکے۔ بے حساب قوتوں کا مالک ہو۔ کائنات کی ساری چیزوں کو اس سے زندگی اور زندگی کا سامان بہم پہنچے۔ عیب، نقص اور کمزوری کی تمام صفات سے پاک ہو اور کوئی بھی اسکے کاموں میں دخل نہ دے سکے۔ یہ تمام صفات صرف ایک ذات واحد میں جمع ہونا ضروری ہیں۔ یہ ناممکن ہے کہ دو ہستیاں برابر کی صفات رکھ سکیں۔ کیونکہ سب پر غالب اور سب پر حاکم تو صرف ایک ہی ہو سکتا ہے۔ یہ ممکن ہی نہیں کہ صفات تقسیم ہو کر بہت سے خدائوں میں بٹ جائیں ، جس طرح ہندوئوں کا عقیدہ ہے۔ کیونکہ اگر ایک حاکم ہو، دوسرا عالم، تیسرا رازق ہو تو ہر ایک دوسرے کا محتاج ہو جائے گا۔ اور ایک دوسرے کا ساتھ نہ دیں گے تو یہ کائنات یک لخت فنا ہو جائے۔ جیسا کہ اللہ پاک قرآن پاک “سورہ الانبیائ، آیت ٢٢” میں ارشاد فرماتا ہے:
“اگر آسمان و زمین میں ایک اللہ کے سوا دوسرے خدا بھی ہوتے تو زمین اور آسمان دونوں کا نظام بگڑ جاتا۔ بس پاک ہے اللہ جوعرش کا مالک ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں۔”

کیونکہ اس طرح ممکن نہیں تھا کہ سب آزاد اور خود مختار خدا ہمیشہ ہر معاملے میں ایک دوسرے کے ارادے سے موافقت کرکے اتنی وسیع کائنات کے نظم و نسق کو آپس میں یکسانیت اور تناسب و توازن کے ساتھ چلا سکتے۔ بلکہ ان کے منصوبوں اور ارادوں میں قدم قدم پر تصادم ہوتا۔ ہر ایک اپنی خدائی دوسرے خدائوں کی موافقت کے بغیر چلتی نہ دیکھ کر یہ کوشش کرتا کہ کسی نہ کسی طرح وہ ساری کائنات کا مالک بن جائے۔ خدا کے اس کامل اور صحیح تصور کو مد نظر رکھ کر جب ہم کائنات پر نظر ڈالتے ہیں تو دیکھتے ہیں کہ عالم کی ساری موجودات میں سے ایک بھی ان صفات سے متصف نہیں ہے۔ وہی تمام صفات میں یکتا ہے۔ دنیا کی تمام چیزیں محتاج ہیں ، محکوم ہیں، بنتی بگڑتی ہیں، مرتی جیتی ہیں۔ کسی کو ایک حال پر قیام نہیں۔ کسی ایک کو بالا تر قانون کے خلاف بال برابر حرکت کرنے کا اختیار نہیں۔ان کے حالات خود گواہی دیتے ہیں کہ ان میں سے کوئی خدا نہیں۔بلکہ کسی چیز میں خدائی کی ادنیٰ جھلک بھی نہیں۔ کسی کا خدائی میں ذرہ برابر دخل نہیں ہے۔کائنات کی ساری چیزوں سے خدائی چھین لینے کے بعد ہمیں یہ اقرار کرنا پڑتا ہے کہ پھر ایک ہی ہستی ایسی ہے جو سب سے بالا تر ہے۔ صرف وہی تمام خدائی صفات رکھتی ہے اور اسکے سوا کوئی اللہ نہیں۔
اسی لیے تو اسلام کے تمام عقائد اور تمام عملی نظام میں سب سے پہلی اور بنیادی چیز ایمان باللہ ہے یعنی اللہ پر ایمان۔” سفیان بن عبداللہ ثقفی سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اکرم ۖ سے عرض کیا کہ آپ ۖ اسلام سے متعلق انہیں کوئی ایسی پکی بات بتا دیں کہ پھر انہیں اسکے متعلق کسی سے کچھ دریافت کرنے کی ضرورت باقی نہ رہے۔ نبی کریم ۖ نے فرمایا۔ اس بات کا اقرار کر کہ میں ایمان لایا اللہ پر اور پھر اس پر قائم ہو جا۔”

ایمان باللہ کے علاوہ باقی جتنے عقائد واعمال ہیں، سب اسی ایک کے تابع ہیں۔ فرشتوں پر ایمان اسلیے ہے کہ وہ اللہ کے فرشتے ہیں اور اسکے حکم سے ہر وقت اسکی عبادت میں مصروف رہتے ہیں۔ کوئی حالت قیام میں ہے ، کوئی رکوع کر رہا ہے، کوئی سجدے میں ہے، کوئی تشہد میں بیٹھا ہوا ہے تو تا قیامت انکی یہ حالت رہے گی اور اسی حالت میں وہ اللہ کی تسبیح بیان کرتے رہیں گے۔ کتابوں پر ایمان اس لیے ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی نازل کی ہوئی ہیں اور ان میں اللہ کے ہی احکامات درج ہیں۔ رسولوں پر ایمان اس لیے کہ وہ اللہ پاک نے ہی اپنے بندوں کی رہنمائی و ہدایت کے لیے بھیجے ہیں۔ یومِ آخرت پر ایمان اس لیے ہے کہ وہ خدا کے انصاف کا دن ہے۔ اسی طرح نماز ، روزہ ، زکٰوة ، حج، جہاد وغیرہ اسلیے فرائض میں شامل ہیں کہ اللہ نے ان کو مقرر کیا ہے۔

غرض ہر وہ چیز جو اسلام میں داخل ہے خواہ وہ عقیدہ ہو یا عمل، اسکی بنیاد ایمان باللہ پر قائم ہے۔اس ایک چیز کو الگ کر دیجئے پھر نہ ملائکہ کوئی چیز ہیں نہ یومِ آخرت۔ نہ رسول پیروی کے مستحق ٹھہرتے ہیں اور انکی لائی ہوئی کتابیں۔ نہ فرائض اور عبادات میں کوئی معنی باقی رہ جاتے ہیں اور نہ حقوق و واجبات میں۔ گویا اس ایک مرکز کے ہٹتے ہی یہ سارے کا سارا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ بلکہ سے سے اسلام ہی کسی چیز کا نام باقی نہیں رہ جاتا کہ اسلام کے معنی سلامتی کے اور جب کوئی چیز ہی سلامت نہی رہی تو اسلام کہاں رہا۔ قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ خدا کا اعتراف انسان کی فطرت میں شامل ہے۔ اور یہ اس عہد و پیمان کا نتیجہ ہے جو روزِ اول کو خالق و مخلوق کے درمیان ہوا تھا۔ “اور جب تمھارے رب نے آدم کی پشت سے اس کی نسل کو پیدا کیا اور ان کو انہی پر گواہ کیا اور کہا کہ کیا میں تمھارا رب نہیں ہوں؟ انہوں نے کہا۔ہاں۔ ہم گواہ ہیں۔ (سورة الاعراف۔١٧٢)” یہ الگ بات ہے کہ کبھی کبھی خارجی اثرات سے انسان کا یہ جذبۂ فطرت دب جاتا رہا ہے اور پھر وحی الٰہی کے ذریعہ سے بار بار انسان کے اس دبے ہوئے جذبے کو ابھارا گیا۔ چنانچہ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر حضرت محمد ۖ تک جتنے بھی انبیاء کرام آئے، ان سب نے ہی توحید کا پرچار کیا ہے۔ ارشادِ ربانی ہے۔

” جب اللہ کے رسول ان کے پاس آگے اور پیچھے کی طرف سے آئے اور انہیں سمجھایا کہ خدا کی سوا کسی کی بندگی نہ کرو۔ ( حٰم السجدہ۔١٤) انبیاء سے بڑھ کر خود خالق کائنات کی گواہی ہے جو اس چیز کی شہادت دے رہا ہے کہ پورے عالم میں اس کی ذات کے سوا کوئی ایسی ہستی نہیں جو خدائی کی ذات سے متصف اور خدائی کے اقتدار کی مالک ہو۔ اسکے بعد فرشتے جو کائنات کے انتظامی اہل کار ہیں۔ وہ اپنے ذاتی علم کی بنا پر شہادت دے رہے ہیں کہ اس کائنات میں اللہ کے سوا کوئی ایسی ہستی نہیں ہے جس کی طرف زمین و آسمان کے انتظامی معاملات میں وہ رجوع کرتے ہوں۔ اسکے بعد مخلوقات میں سے جن لوگوں کو بھی حقائق کا تھوڑا یا بہت علم حاصل ہو ، ان سب کی آغاز دنیا سے آج تک یہ متفقہ شہادت رہی ہے کہ ایک ہی خدا اس اس پوری کائنات کا مالک ہے۔ اللہ پاک خود فرماتے ہیں۔ ” اللہ نے خود اس بات کی شہادت دی ہے کہ اسکے سوا کوئی خدا نہیں اور فرشتے اور سب اہلِ علم بھی ثابت قدمی اور انصاف کے ساتھ اس پر گواہ ہیں کہ اس زبردست اور حکمت والے کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔ (آل عمران۔ ١٨)”

Ibn e Niaz
Ibn e Niaz

تحریر: ابنِ نیاز

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Kunduz City
Previous Post افغانیوں نے قندوز پر قبضہ کر لیا؟
Next Post وقت بدل گیا یا رویے بدل گئے
Time

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.