counter easy hit

پاکستان کے تمام سرکاری اداروں کو اب کمپیوٹر کا یہ پروگرام استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو گی ۔۔۔ بڑا حکم جاری

All Pakistani government institutions in Pakistan will no longer be able to use this program of computer ... Big order issued

اسلام آباد (ویب ڈیسک)حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو اردو ان پیچ استعمال کرنے کی ممانعت کر دی ۔ ذرائع کے مطابق اردو ان پیچ کی جگہ مائیکروسافٹ کی اردو زبان یا اردو ورڈ پروسیسر استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ، ذرائع کے مطابق ان پیچ بھارتی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ ہے ۔ ان پیچ کو جاسوسی کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان پیچ سے سرکاری دفتر کے کمپیوٹرز اور ای میل کی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، سرکاری دفاتر کو ان پیچ ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ،سرکاری دفاتر کو کہا گیا ہے کہ سوفٹ ویئر محدود پالیسی کا سخت اطلاق کیا جائے ۔ دوسری جانب خبر کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد ، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، بہاولپور ، ملتان ، ساہیوال، ڈی جی خان ، لاہور سمیت پنجاب بھر کے نو تعلیمی بورڈز میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلا ن 15جولائی بروز پیر کو کریں گے جب کہ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان 14جولائی بروز اتوار کو کیا جائے گا۔ پنجاب ایجوکیشن بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نتائج انتہائی شفاف طریقے سے تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نتائج کے اعلا ن کے موقع پر تمام بورڈز کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں میڈلز ، نقد انعامات اور توصیفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ سی ڈی گزٹ متعلقہ بینک برانچز میں 200روپے فی سی ڈی قیمت جمع کروا کر حاصل کی جا سکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website