counter easy hit

اپوزیشن مختلف ہتکنڈے استعمال کر کے میرے منہ سے کیا اگلوانا چاہتی ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے سب بتا دیا

What does opposition opposition want to do with my mouth using different handcuffs? Prime Minister Imran Khan told everyone

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن میرے منہ سے صرف تین الفاظ سننا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ میں ’این آر او‘ کے تین لفظ بول دوں لیکن میں انہیں این آر او نہیں دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے خود ایک دوسرے پر کیسز کیے، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر کیسز کر کے انہیں رکھ دیا اور کہا کہ میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا تم مجھے کچھ نہیں کہو گے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگ پہلے دن سے حکومت گرانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے مجھے ایک دن بھی پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا اور یہ صرفاین آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا۔ خیال رہے کہ ویزراعظم تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے جہاں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں جلد امریکہ جا رہا ہوں اور میں وہاں جا کر ہوٹل میں نہیں ٹھہروں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہر یں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی کے 40دورے کیے اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن کے 20دورے کیے، یہ لوگ وہاں کیا لینے جاتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہے، لوگوں کا احتساب نہیں کریں گے اور انہیں نہیں پکڑیں گے تو یہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔انہیں سزا دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے ، ہم پاکستان میں اصلاحات اور بہتر ٹیکس سسٹم لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 21کروڑ آبادی ملک کر تھوڑا تھوڑا ٹیکس دے تو ملک ترقی کر سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب تک ہم ٹیکس دینے کے رویے میں تبدیلی نہیں لائیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website