counter easy hit

تمام خبروں کا ڈراپ سین : اپوزیشن سینیٹرز نے حکومتی حمایت یافتہ سنجرانی کو ووٹ کیوں دیئے؟بڑا دعویٰ کردیاگیا

All news drops: Why did opposition senators vote for a government-backed Senjani?

لاہور(ویب ڈیسک)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ حکومت گرانے کا دعویٰ کر نے والی اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے، سینیٹرز کی اکثر یت نے بھی اپوزیشن کے بیانیہ کو مستر دکر دیا ہے، چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی جمہوریت،سینیٹ اور عوام کی فتح ہے،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور سینیٹرز نے جس استحکام کے ساتھ اپوزیشن کے جمہوریت پر وار کو ناکام بنایااس پر سب مبارکباد کے مستحق ہیں، اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ ذاتی مفادات کی بجائے قومی مفادات کو تر جیح دیں ورنہ ایسی شکست ان کا مقدر بنتی رہے گی، پنجاب آب پاک اتھارٹی کے ذریعے 5سالوں میں پورے پنجاب کے عوام کوپینے کا صاف پانی دیں گے،باباگر ونانک کے550جنم کی تقر یبات کیلئے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں پہلی بار کسی تقر یب میں شر کت کیلئے آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں کو3ہزار نہیں بلکہ 10ہزار ویزے دیئے جائیں گے۔ رائل پام میں ایک تقر یب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ حکومت نے کسی سینیٹرز کو نہیں خر یدا بلکہ تمام سینیٹرز نے جمہور یت کے حق میں اور اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ صادق سنجرانی کو دیا ہے اورآج حقیقی معنوں میں جمہوریت اور سینٹ کی بھی فتح ہوئی ہے اور اپوزیشن کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کے اپنے لوگ بھی غیر جمہوری اقدام میں ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی محاذپر ناکامی کے بعداپوزیشن اب اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے انتشار اور فساد کی سیاست کر نا چاہتی ہے مگر وہ آج کی طر ح آئندہ بھی اپنے مشن میں ناکام ہوں گے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم ملک میں نہ صرف جمہوریت مزید مضبوط کر یں گے بلکہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی اور ملک وقوم کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائیگا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر نے کہا کہ تحر یک انصاف آئین وقانون کی حکمرانی پر یقینی رکھتی ہے اپوزیشن کے کسی بھی جلسے کو روکنے کیلئے انتظامیہ کو کوئی حکم نہیں دیا لیکن امن وامان اور عوام کے جان ومال کا تحفظ بنانا حکومت کی اولین تر جیح ہے اس لیے پولیس اور دیگر محکمے ضرورت کے مطابق اقدامات کر تے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website