ممبئی: بہت ہی کم عرصے میں شوبز انڈسٹری میں بڑی بڑی کامیابیاں سمیٹنے والی بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ گھرمیں تنہا زندگی گزار کر بہت زیادہ ذمہ دار ہوگئی ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ورن دھون کی عالیہ بھٹ کو شادی کی پیش کش
بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم بدریناتھ کی دلہنیا کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد آنے والے وقفے کے دوران کوئی دوسری فلم سائن کرنا چاہتی تھی لیکن اچھا اسکرپٹ نہ ملنے کی وجہ سے اب کھانا پکانا اور پیانو بجانا سیکھنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم “بدریناتھ کی دلہنیا” رواں برس مارچ میں سینیما گھروں کی زینت بنے گی۔








