counter easy hit

علی جہانگیر صدیقی نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

واشنگٹن; علی جہانگیر صدیقی نے امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، علی جہانگیر صدیقی ایک روز قبل واشنگٹن پہنچے تھے، Ali Jehangir Siddiqui took over the responsibilitiesگزشتہ روز انہوں نے سفارتخانے کے عملے سے ملاقات کی۔ علی جہانگیر صدیقی چند ہفتوں میں صدر ٹرمپ کو اسناد سفارت پیش کریں گے۔یاد رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 8 مارچ 2018 کو علی جہانگیر کی نامزدگی کی منظوری دی تھی۔ علی جہانگیر وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی جہانگیر صدیقی کے بیٹے ہیں۔ علی جہانگیر صدیقی نجی ایئرلائن ایئربلیو کے ڈائریکٹر بھی رہے۔علی جہانگیر نے امریکہ میں کورنل یونیورسٹی سے اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، وہ جے ایس بینک اور جے ایس پرائیویٹ ایکویٹی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ 2014 میں علی جہانگیر صدیقی کو ورلڈ اکنامک فورم میں بطور ینگ گلوبل لیڈر اعزاز سے نوازا گیا۔